حیدرآباد (دکن فائلز) یمن کے معروف عالمِ دین، ممتاز قرآن معلم اور دینی اسکالر شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآنِ مجید کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ ڈاکٹر علی الثنانی یمن کے صوبہ مآرب کے علاقے رمَیلہ میں واقع نورہ مسجد میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف ہیں۔ وہ حسبِ معمول ایک طالب علم کی تلاوت نہایت توجہ اور انہماک سے سن رہے تھے، ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہو گئیں اور وہ کرسی سے نیچے گر پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کا انتقال اسی مبارک حالت میں ہوا جب وہ کلامِ الٰہی کی خدمت میں مصروف تھے، جسے سوشل میڈیا صارفین ’’حسنِ خاتمہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
Sheikh Ali Al-San'ani passed away whilst he was teaching the #Quran in a mosque in Maarib, Yemen.
The Prophet, peace and blessings be upon him, said, “The best of you are those who learn the Quran and teach it.”
Source: Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 5027
May Allah have grant us a good… pic.twitter.com/LQ2urYhbtc
— زاھىد ئەختەر – Zahid Akhtar (@ZahidDOAM) December 29, 2025
شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی ایک جید عالمِ دین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت تھے۔ انہوں نے نمایاں تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور برسوں تک قرآنِ مجید کی تعلیم و تربیت سے وابستہ رہے۔ ان کے انتقال سے صوبہ مآرب ایک ممتاز دینی و تعلیمی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔


