اسپورٹس صحافی جناب ایم اے رحیم مرحوم سپرد لحد، نماز جنازہ میں سابق وزیر داخلہ جناب محمود علی و ممتاز صحافیوں اور دیگر احباب کی کثیر تعداد شریک

حیدرآباد 7جنوری- اسپورٹس کی دنیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی جناب ایم اے رحیم جن کا 6 جنوری منگل کو انتقال ہو گیا تھا چہارشنبہ 7جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد اے سی گارڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی خیریت آباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جناب ایم اے رحیم باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے اور اسپورٹس حلقوں میں کافی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

جناب ایم اے رحیم ہر صحافی کی پسندیدہ شخصیت تھے با وقار انداز میں جھک کر سلام کرنا اور خیر و عافیت معلوم کرنا ان کا ایک مخصوص انداز تھا برسوں ان کو سبھی نے شیروانی زیب تن کیے ہوئے دیکھا ہے انہوں نے اسپورٹس پر کئی مضامین لکھے ان کی گفتگو کا انداز ہی بہت پر مزاح اور بذلہ سنج تھا بات میں بات پیدا کرنا مرحوم کا خاصہ رہا ہے شیریں اور مخصوص لب و لہجے کی گفتگو کے سبب لوگ ان سے بہت جلد مانوس ہو جاتے تھے صحافتی برادری ہی نہیں عزیز و اقارب اور دوست احباب بھی ان کی شخصیت کے گرویدہ تھے ان کے انتقال سے صحافتی دنیا بالخصوص اسپورٹس کی دنیا میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

جناب ایم اے رحیم کے انتقال پر ممتاز صحافیوں ،سیاسی قائدین ،سماجی قائدین نے اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ جناب ایم رحیم نے روزنامہ سیاست، روزنامہ منصف ، روزنامہ اعتماد، روزنامہ راشٹریہ سہارا میں اپنی خدمات کی انجام دہی کے دوران اپنے فرائض کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور ساتھ ہی احباب سے ان کا دوستانہ اور محبت و خلوص کا والہانہ انداز سبھی کو تا دیر یاد رہے گا۔

افراد خاندان سے تعزیت کرنے والوں اور نماز جنازہ کے موقع پر موجود رہنے والوں میں سابق وزیر داخلہ تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے علاوہ پروفیسر ایس اےشکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف ،جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ ،سینیئر بزرگ صحافی و سماجی جہدکار جناب حسین علی خان المعروف جناب چندر سر یواستو، جوائنٹ ا ڈیٹر روزنامہ اعتماد جناب عزیز احمد ،جناب ڈی امر سابق صدر نشین پریس اکیڈیمی متحدہ آندھرا پردیش ،جناب ایم اے ماجد سابق‌ رکن پریس کونسل آف انڈیا، سینیئر صحافی جناب سید خالد قادری،جناب شجیع اللہ فراست جناب شہاب الدین ہاشمی،ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز،جناب احسن ہاشمی، جناب اکبر علی خاں احسن،جناب ریاض احمد، جناب طاہر رومانی، جناب محمد شمس الدین (اسناپس انڈیا) جناب احتشام الحسن مجاہد، جناب سید اختر حسین ترمذی، جناب حبیب قادری ،جناب یوسف سلیم، جناب علی با زہر ایڈیٹر ماہنامہ تلنگانہ، جناب کلیم محی الدین اسوسی ایٹ ایڈیٹر ماہنامہ تلنگانہ،جناب سید باسط محی الدین قادری ،جناب سید خلیل قادری، جناب کے این واصف،جناب غوث محی الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ایڈوکیٹ ،پروفیسر مسعود احمد، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب عابد عبدالواسع، جناب غوث ارسلان ،جناب افتخار کامران لندن، جناب فرخ شہریار،جناب سید زین العابدین، جناب حسان عرفان، جناب شیخ رفیع الدین ،جناب احمد مکیش، جناب احمد علی (او یو)، حضرت سید اقبال حسینی البرقی ،جناب محمد معراج ،جناب شیخ خلیل فرہاد ،جناب محمد یونس فرابی، شیخ محمد یونس ،جناب سید وحید اللہ حسینی ایس ٹی یو ٹی ایس،ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض ،جناب محمد حسین قادری عارف، جناب طاہر خوند میری ،جناب محمد امین الدین انصاری (اردو نیوز جدہ )،کے علاوہ انگریزی تلگو اخبارات اور نیوز چینل سے وابستہ صحافیوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں