چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ کے وفد کی صدرنیشن میڈیا اکاڈمی الم نارائینا سے ملاقات’ معیاد میں توسیع پر پیش کی مبارک باد

حیدرآباد شہر میں قائم کیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میڈیا کے تربیتی ادارے چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے اکاڈمک ڈائریکٹر و سینئر صحافی ڈاکٹر تبریز حسین تاج اور اس ادارے کے ڈائریکٹر اڈمن میر صدیق علی نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کے صدرنشین الم نارائینا سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک بار پھر سے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کا صدر بنانے پر مبارک دیتے ہوئے اُنھیں گلدشتہ پیش کیا۔

یادرہے کہ اکاڈمک ڈائریکٹر وسینئرصحافی ڈاکٹر تبریز حسین تاج انھیں شہر کے مانصاب ٹینک میں واقع چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ تشریف لانے کی دعوت دی۔ جس سے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کے صدرنشین الم نارائینا نے قبول کیا۔ یادرہے کہ سینئر صحافی حبیب نصیر اس میڈیاکے تربیتی ادارے کے بانی ومینجنگ پارٹنر ہیں۔ اس ادارے میں ماس کمونی کیش اور جرنلزم سے متعلق کورسس کی معیاری تربیت کا نظم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں