کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر حیدرآباد میں پٹرول اسٹیشنوں کو بند کرنے کی مذمت کی۔ انہوں پولیس کمشنر سے ناراضگی کا اظہار کیا۔
اسدالدین اویسی نے حیدرآباد سٹی کمشنر سی وی آنند سے دریافت کیا کہ آیا صرف ایک مخصوص فرقہ کے تہوار کے دوران ہی پٹرول پمپس کو بند کیا جاتا ہے لیکن دوسرے تہواروں کے وقت ایسا کیوں نہیں کیا جاتا؟
حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی حیدرآباد میں میلاد النبی تہوار کے موقع پر پٹرول اسٹیشنوں کو بند کرنے کی اطلاع کے بعد اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سٹی کمشنر سی وی آنند سے پوچھا کہ دوسرے تہواروں کے دوران پٹرول پمپس کو بند کیوں نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے سی وی آنند سے کہا کہ ’آپ اور میں نظام کالج میں زیرتعلیم رہ چکے ہیں۔ آپ اس طرح کے فیصلوں سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اویسی نے میلادالنبی کے موقع پر شہر کے مسلم علاقوں میں پٹرول پمپس کی بند کرنے پر شدید تنقید کی۔
اطلاعا کے مطابق حیدرآباد پولیس نے میلاد النبی کے موقع پر رات بھر پٹرول پمپس کو بند کرادیا تھا۔ اسدالدین اویسی نے سی وی آنند سے کہا کہ ’ آپ تمام تہواروں کے دوران پٹرول اسٹیشن کو بند کرکے بتائیں، اس کے بعد میں آپ سے کوئی شکایت نہیں کروں گا‘۔