ملعون راجہ سنگھ کی اہلیہ نے شوہر پر پی ڈی ایکٹ کے تحت کی گئی کاروائی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں۔ آج اس سلسلہ میں سماعت ہونی تھی تاہم عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کو 31 اکتوبر تک کےلیے ملتوی کردیا تاہم اب پیر کو دوپہر ڈھائی بجے ہائیکورٹ میں سماعت کی جائے گی۔
قبل ازیں ہائی کورٹ نے حکومت کو اس معاملہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے عدالت میں جوابی درخواست کو داخل کردیا گیا۔ معزز جج نے کیس کی سماعت کو پیر تک کےلیے ملتوی کردیا۔ راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کو غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پیر کی دوپہر ڈھائی بجے تک کےلیے ملتوی کردی۔