سکندرآباد کے جواہر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک مدرسہ کے 5 اور ایک استاذ تالاب میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ کے بعد تمام طلبا اور استاذ کی لاشوں کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق تمام طلبا کا تعلق حیدرآباد کے عنبرپیٹ سے تھا۔ عنبرپیٹ میں واقع ایک مدرسہ کے طلبا سیر و تفریح کےلیے تالاب گئے تھے کہ یہ سانحہ پیش آیا۔
5 طلبا کو بچانے کی کوشش میں ایک استاذ بھی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں جاں بحق تمام طلبا کی عمر 10 تا 13 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔5 مدرسہ کے طلبا کے علاوہ انہیں بچانے گئے استاذ کی موت کے بعد عنبرپیٹ میں غم کا ماحول ہے۔
جاں بحق طلبا کی شناخت اسماعیل، جعفر، سہیل، عیان، ریان کے طور پر کی گئی تاہم استاذ کا نام یحیٰ بتایا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔