مشہور اداکارہ سامنتھا مایوجیٹس نامی بیماری سے متاثر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’کچھ اچھے دن ہوتے ہیں اور کچھ برے، بعض مرتبہ بستر سے اٹھنا تک مشکل ہوتا ہے، ایسے میں میں لڑنا چاہتی ہوں‘۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ کا علاج کیا جارہا ہے۔ کچھ روز قبل ہی انہوں نے اپنی فلم ’یشودا‘ کی تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو 11 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی۔
سامنتھا نے کہا کہ یہ حالت زندگی کے لیے خطرناک ہے۔ تین ماہ گذر چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں جلد نہیں مر رہی ہوں۔ ہاں، یہ ایک خطرناک بیماری ہے اور میں آخری وقت تک لڑتی رہوں گی، میں ہمیشہ ایک جنگجو کی طرح زندگی گذاری ہے اور میں لڑنے جا رہی ہوں۔
I have always been a fighter, I am going to fight, says Samantha