کچھ روز قبل شاہ رخ خان پرائیویٹ چارٹر کے ذریعہ دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کےلیے گئے تھے تاہم ٓج وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اسی پرائیویٹ چارٹر فلائٹ سے گزشتہ رات دیر گئے ممبئی واپس ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان کو ممبئی ایئر پورٹ پر تقریباً ایک گھنٹہ کےلیے روک دیا گیا اور ان سے کسٹم افسران نے پوچھ تاچھ کی۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ سے کسٹم افسران نے تقریباً ایک گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ وہیں موصولہ ایک اور اطلاع کے مطابق لاکھوں روپے قیمت کی گھڑیاں لانے، بیگ میں گھڑیوں کے خالی ڈبے ملنے اور کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے کی وجہ سے شاہ رخ خان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔
ایک گھنٹے کے بعد شاہ رخ اور ان کی پی اے پوجا ڈڈلانی کو ایئرپورٹ سے جانے کی دے دی گئی لیکن شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی اور دیگر کو روک لیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی نے 6 لاکھ 87 ہزار روپے کا کسٹم ادا کر دیا ہے۔ اس کا بل باڈی گارڈ روی کے نام پر ہی بنا ہے، حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیسے شاہ رخ کے کریڈٹ کارڈ سے ادا کیے گئے ہیں۔ بہرحال، شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی کو بھی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے صبح 8 بجے چھوڑ دیا۔