مرکزی حکومت تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، کے سی آر نے دسمبر میں ایک ہفتہ طویل اسمبلی اجلاع منعقد کرنے کا اعلان کیا

وزیراعلیٰ کے سی آر نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر ریاست تلنگانہ پر غیرضروری پابندیاں عائد کرنے کا الزام لگایا جو ترقی کی راہ پر چل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے مالی سال 2022-23 کے لیے ریاست کی آمدنی میں 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعہ مرکز تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

سی ایم کے سی آر نے ریاست کے عوام کو تمام تفصیلات سے واقف کروانے کےلیے دسمبر میں میں ایک ہفتہ تک قانون ساز اسمبلی کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم نے ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ اور وزیر برائے امور اسمبلی پرشانت ریڈی کو اس سمت میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں