اسلام کی خاطر سب قربان: ایک اور مسلم اداکارہ ممتاز (نغمہ خان) نے بھی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

ثنا خان کی طرح اب نغمہ خان نے بھی فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تامل اداکارہ ممتاز نے اسلام کے خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

ممتاز (نغمہ خان) نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ لوگ ان کے ماضی میں ان کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ بہت آگے بڑھ گئیں ہیں، میں نے ان چیزوں کو چھوڑ دیا لہذا آپ بھی اس کا ذکر نہ کریں۔

ممتاز خان تامل بگ باس کی بھی امیدوار رہیں جبکہ وہ اپنے دور میں فلمی گانوں میں ایک آئٹم گرل کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے ساوتھ انڈین سینما ملائم ، تامل ،کناڈا اور ہندی سینما میں بھی اداکاری کی تھی۔

ممتاز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں تامل فلم ’مونیشا ان مونالیزا‘ سے کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں بوند 2000 ، چاکلیٹ 2001 ، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر 2001 سمیت دیگر شامل ہیں۔

ممتاز ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی حجاب کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

Actress Mumtaz Nagma Khan left the film industry, told Islam reason
اسلام کی خاطر سب قربان: ایک اور مسلم اداکارہ ممتاز (نغمہ خان) نے بھی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں