عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن کامیاب، متحدہ عرب امارات چاند کو چھونے والا چوتھا ملک بن جائے گا

چاند پر جانے والا عرب دنیا کا پہلا مشن اپنے سفر پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ چاند گاڑی جس کو راشد روور کا نام دیا گیا ہے، اتوار کے روز بلندیوں کی طرف محو پرواز ہوا۔ اس امر کا باضابطہ طور پر اعلان محمد بن راشد خلائی مرکز ‘ایم بی آر ایس سی’ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا ہے۔ چند روز پہلے اس چاند مشن کی پرواز کو بعض ضروری معائنوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے جاپانی اسٹارٹ اپ iSpace اور Elon Musk’s SpaceX کے تعاون سے آج کیپ کیناویرل، فلوریڈا سے پہلے عرب ساختہ قمری خلائی جہاز، راشد روور کو کامیابی کے ساتھ چاند پر اتارا۔ یہ عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہے، جسے یو اے ای نے لانچ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کردیا، یہ چاند پر اترنے والا امارات اور عرب دنیا کا پہلا مشن ہے اور کامیاب لینڈنگ کے بعد متحدہ عرب امارات چاند کو چھونے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے خلائی مشن چاند پر روانہ کردیا، مشن فلوریڈا کے کیپ کنویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔ راشد روور 5 ماہ بعد اپریل 2023 میں چاند پر لینڈ کرے گا، مشن کی کامیابی پر امارات چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

ایکسپلورر راشد 47.5 ڈگری شمال اور 44.4 ڈگری مشرق میں میئر فریگورس زون کے جنوب مشرق میں بیرونی کنارے پر اترے گا جسے چاند کے انتہائی شمال میں واقع بحر البرد (ٹھنڈک کا سمندر) کہا جاتا ہے۔

اٹلس کا دہانہ ایسا مقام ہے جسے اس سے قبل کسی بھی خلائی مشن نے دریافت نہیں کیا۔ آئی سپیس کے مطابق خلائی گاڑی براہ راست چاند کا رخ کرنے کے بجائے کم توانائی والے ٹریک کا انتخاب کرے گی۔

مشن کا مقصد چاند کی سطح کی مختلف پہلوؤں سے جانچ کرنا ہے جن میں چاند کی مٹی اور اس کی تشکیل، اجزا، اس کی حرارتی خصوصیات اور ترسیل کی خصوصیات کی جانچ کی جائے گی۔

مشن کے دوران روور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا اور دبئی کے کنٹرول روم میں واپس بھیجے گا، مشن مادی سائنس، روبوٹکس، نقل و حرکت، نیوی گیشن اور مواصلات میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کا بھی تجربہ کرے گا۔

UAE launches Rashid Rover, the Arab world’s first mission to the Moon
عرب دنیا کا پہلا خلائی مشن کامیاب، متحدہ عرب امارات چاند کو چھونے والا چوتھا ملک بن جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں