معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل صاحب کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق ان کے بیٹے کی وضاحت اور تفصیل ۔
سنئیے ان کے بیٹے کی زبانی ۔۔
نیکی کی نیت سے ری ٹویٹ کیجئے ۔ pic.twitter.com/CZvbMRlo0J— Anwar Ghazi (@muftianwarghazi) December 27, 2022
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کی کینیڈا میں طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ مولانا طارق جمیل ان دنوں کینیڈا میں ہیں اور ہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
والد کی طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔
Maulana Tariq Jameel suffered a heart attack in Canada
طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، بیٹے نے طبیعت کے حوالے سے ویڈیو جاری کی