دی مسلم 500 کی تازہ فہرست کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سال 2023 کے لیے سب سے زیادہ بااثر مسلمان قرار دیا گیا ہے۔
رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر نامی ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں سرفہرست 500 مسلمانوں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری اور آزاد انسٹی ٹیوٹ ہے، جو عمان میں واقع ہے۔ یہ اردن کی ہاشمی سلطنت کے دارالحکومت رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک ٹھاٹ کے تحت کام کرتا ہے۔
2023 کے سرفہرست 10 بااثر مسلمان:
شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود
آیت اللہ سید علی خامنہ ای
امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی
صدر رجب طیب اردغان
شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین
جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی
ایچ ایم کنگ محمد ششم
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان
آیت اللہ سید علی حسین السیستانی
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود وغیرہ وغیرہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معتبر فہرست میں ہندوستان سے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کو شامل کیا گیا۔ محمود مدنی کو سب سے زیادہ بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
List of 500 Most Influential Muslims of world 2023 released
ساری دنیا کے سب سے زیادہ بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، مولانا محمود مدنی کو 15 واں مقام