معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں۔ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔

اب مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بتایا ہے کہ ’الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہیں، تین دن تک ڈاکٹرز نے اسپتال میں اپنی زیر نگرانی رکھنے کا کہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’بس آپ سب سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

مولانا طارق جمیل کے خاندانی ذرائع نے اُن کے روبصحت ہونے کی تصدیق کردی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں، انہیں جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، کینیڈا کے اسپتال میں ایک روز قبل اُن کی اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔

Maulana Tariq Jamil stable after heart attack, says doctor
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں