متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر ٹوئٹر پر واپس آگئیں، انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد اپنے مداحوں کےلیے پیغام بھی جاری کردیا۔
کئی ماہ تک معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر پر کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہوگیا۔ حال ہی میں کنگنا کی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اکاؤنٹ کے ذریعے ہر خاص و عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہاں واپس آکر اچھا لگا۔‘
ان کے اس کمنٹ کے بعد نہ صرف ان کے چاہنے والوں بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی انہیں ٹوئٹر پر واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔
خیال رہے کہ بحال ہونے والا کنگنا رناوت کا یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ نہیں ہے۔