بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دھمکیوں اور تنازعات کا شکار رہنے والی فلم پٹھان کو گزشتہ روز دنیا بھر کے 100 سے زائد سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
پٹھان سے قبل بالی وڈ میں ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’کے جی ایف‘ تھی جس نے 53 کروڑ 95 لاکھ کا بزنس کیا تھا لیکن پٹھان نے پہلے روز مجموعی طور پر 57 کروڑ روپے کمائے جس میں سے 55 کروڑ باکس آفس اور 2 کروڑ روپے ڈبنگ کے ذریعے کمائے گئے۔
سی ای او یش راج فلم اکشے ودھانی کا اس حوالے سے کہنا ہے آج سنیما کی تاریخ کا یادگار دن ہے، فلم بینوں اور ناقدین کا پٹھان دیکھنے میں دلچسپی لینا بہت ہی متاثر کن ہے۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔