پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی

ڈالر کی تیز اڑان کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار پاکستانی روپئے اور 6 ہزار پاکستانی روپئے کا اضافہ ہوا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 2500 پاکستانی روپئے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں