بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے صرف 7 دن میں ملکی اور عالمی باکس آفس پر 634 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد مستقل نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پٹھان‘ ہندی سنیما کی تاریخ میں ریلیز کے پہلے ہفتے ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ پٹھان نے بھارت میں 395 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ عالمی سطح پر 239 کروڑ روپے سمیٹے۔
میڈیا کے مطابق یش راج فلم پروڈکشن کی فلم پٹھان نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ فلم زیرو میں ناکامی کا سامنا کرنے والے شاہ رخ خان نے فلم پٹھان سے شاندار کم بیک کیا ہے۔شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے ذریعے ایک نئے جلوے اور آہنگ کے ساتھ انٹری دی۔ دپیکا پڈوکون کی اداکاری اور رقص نے بھی فلم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔
فلم پٹھان کی 8 ہزار سے زائد سینما گھروں میں بہ یک وقت نمائش جاری ہے اور اس فلم نے صرف بھارت میں نمائش کے ساتویں روز 22 کروڑ کا بزنس کر کے مجموعی طور پر 300 کروڑ کا بزنس سمیٹ لیا۔
اس کے ساتھ ہی فلم پٹھان ایک ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ دنگل، جی ایف-2، باہو بلی، ٹائیگر زندہ ہے اور سنجو یہ سنگ میل 10 سے 16 دنوں میں حاصل کیا تھا۔
باکس آفس کے مطابق بین الااقوامی طور پر بھی فلم پٹھان نے بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ سعودی عرب میں ایک ملین ڈالر اور نارتھ امریکا میں 10 ملین ڈالر کے سنگ میل کے ساتھ بیرون ملک بزنس 28.75 ملین ڈالر رہا۔


