تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 200افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے ترکیہ میں 95 اور شام میں 100 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
Rescue teams pulling children from the under the rubble of #collapsed buildings in northwestern #Syria
At least 50 people killed, 500+ injured, 140+ buildings destroyed in southern Malatya province as 7.8 #earthquake hits #Türkiye.#deprem #DepremiOldu #Turkey pic.twitter.com/vKnEnG3N2k
— News Update (@ChaudharyParvez) February 6, 2023
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں۔
زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی ٹیمیوں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے تک مشکلات کا سامنا ہے۔ زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔


