ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اجول بھویان نے لیگل ایڈ ڈیفنس سسٹم تلنگانہ کو فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے ریاست کے 16 اضلاع میں لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل سسٹم کا افتتاح انجام دیا۔اُنہوں نے کہاکہ اس وقت جیل میں قید 80 فیصد زیر دریافت قیدی ہیں۔ غریب قیدیوں کو لیگل ایڈ سسٹم کی مدد سے انصاف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ چیف ڈیفنس کونسل کے ساتھ اسسٹنٹ ڈیفنس کونسل جیل جاکر قیدیوں سے ملاقات کریں گے اور اُن کی مدد کریں گے۔ اس سہولت کو جلد ہی دیگر اضلاع میں توسیع دی جائے گی۔


