دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں سی بی آئی نے کویتا کے سابق سی اے کو گرفتار کیا

حیدرآباد: (دکن فائلز) دہلی شراب پالیسی گھوٹالے معاملہ میں آج سی بی آئی تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر و ایم ایل سی کویتا کے سابق سی اے بوچی بابو کو گرفتار کر لیا۔

اس معاملہ میں مرکزی ایجنسیوں نے مبینہ طور پر گھوٹالہ میں شامل کچھ افراد کی نشاندہی کی تھی۔ بوچی بابو کو اس گروپ کی نمائندگی کرنے والے شخص کے طور پر بتایا گیا اور الزام عائد کیا گیا کہ سرتھ ریڈی، کے کویتا، مگونٹا ریڈی سمیت کئی دوسرے لوگ بھی اس گروپ کا حصہ ہیں۔

بوچی بابو کو عدالت میں پیش کرکے سی بی آئی کی جانب سے اس کی تحویل مانگی جائے گی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں