حیدرآباد میں 18 سالہ مسلم خاتون ٹیچر لاپتہ

حیدرآباد میں روز کی طرح خاتون ٹیچر اسکول گئی اور لاپتہ ہوگئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے نلہ کنٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ ایس ایس آئی رما دیوی کے مطابق سید اسد اپنے خاندان کے ساتھ ودیا نگر میں رہائش پذیر ہیں اور وہ الیکٹریشن کا کام کرتے ہیں۔ ان کی 18 سالہ بڑی بیٹی وحیدہ النسا ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور ٹیچر کام کر رہی ہیں۔
ہر روز کی طرح 26 مئی کو صبح 10 بجے سید اسد نے اپنی بیٹی کو موٹر سائیکل پر اسکول کو چھوڑا اور واپس آگئے لیکن وحیدہ روز کی طرح اسکول چھوٹنے کے بعد گھر واپس نہیں آئی۔ کافی دیر تک انتظار کرنے کے بعد افراد خاندان اسکول پہنچے اور وحیدہ کو تلاش کرنے لگے جبکہ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ وحیدہ صبح ساڑھے دس بجے ہی اسکول سے گھر کےلئے روانہ ہوگئی تھی۔
بعدازاں سید اسد نے نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے نوجوان لڑکی کو تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں