حیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر خاتون پولیس اہلکار نے لڑکی کی جانب بچائی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ریلوے اسٹیشن پر تعینات خاتون پولیس اہلکار کی حاضر دماغی نے خاتون کو منہ کے موت سے نکال لیا۔ ا اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پروٹیکشن فورس( آر پی ایف) کی خاتون کانسٹیبل نے ایک خاتون کی جان بچالی، واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی اور صارفین پولیس اہلکار کی حاضر دماغی پر اسے داد دے رہے ہیں۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین نے بیگم پیٹ اسٹیشن نکلنے کے لئے وسل بجائی اسی دوران ایک خاتون جس کی شناخت سرسوتی کے نام سے ہوئی، چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ ٹرین نے اپنی رفتار تیز کی تو خاتون ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں لڑکھڑاگئی، عین موقع پر موجود کانسٹیبل سنیتا نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خاتون کو پیچھے کی جانب دھکیل دیا اور خاتون کسی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

اس ویڈیو نے کانسٹیبل کے بہادرانہ اقدامات کے لیے خاصی توجہ اور تعریف حاصل کی ہے،ویڈیو کو صرف ایک دن پہلے شیئر کیا گیا ہے جس کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ یہ پوسٹ متعدد لائکس اور تبصروں کے ساتھ کافی توجہ حاصل کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں