صحت سےمتعلق جی20- کے ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ آج صبح حیدرآباد میں باضابطہ طور پرشروع ہوگئی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت بھارتی پروین پوار نے اِس موقعپر اظہار خیال کرتے ہوئے مربوط انداز سے عالمی صحت کے موجودہ نظام اور صحت سےمتعلق علاقائی طور طریقوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے جانے پر زور دیا تاکہ سبھی کو صحت خدمات بہم پہنچائی جاسکیں۔
اِس سے پہلے سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈینے کہا کہ سرکار 2030 تک سبھی کو صحت اور طبی خدمات مہیا کرانے کی پابند ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے صدیوں پرانے طریقہ علاج اور تکنیکی پیشرفت اور ترقی سے عالمی وَبا کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔ اِس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے بھی اظہار خیال کیا۔ اِس تین روزہ میٹنگ میں مختلف ترجیحات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، جس میں کم خرچ طبی احتیاطی اقداماتاور ڈیجیٹل ہیلتھ شامل ہے۔


