ٹی آر ایس نے آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی آر ایس کے راجیہ سبھا امیدواروں کو سی ایم کے سی آر نے فائنل کیا۔
ہیٹرو ڈرگس کے سربراہ ڈاکٹر بی پارتھا سارتھی ریڈی، راجو روی چندر (گایتری روی) اور نمستے تلنگانہ کے ایم ڈی دیواکونڈا دامودر راؤ کو ٹی آر ایس کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ٹی آر ایس رہنما بی پرکاش نے گزشتہ سال دسمبر میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا تھا، اب دیکھا دلچسپ ہوگا کہ ان کی جگہ پارٹی کسے اپنا امیدوار مقرر کرتی ہے۔