حیدرآباد میں واقع تاریخی مکہ مسجد میں 18 مئی 2007 کو نماز جمعہ کے موقع پر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بم دھماکہ کے بعد پولیس فائرنگ میں مزید 5 افراد ہلاک ہوئے۔ آج مکہ مسجد بم دھماکہ کی آج 15 ویں برسی ہے۔
دھماکہ اور پولیس فائرنگ میں تقریبا 55 زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردانہ کے بعد اس کیس کو 9 جون 2007 کو سی بی آئی کے حوالے کیا گیا تاہم بعد یہ معاملہ اپریل 2011 میں این آئی اے کو سونپا گیا۔ اس معاملہ کے اصل ملزم اسیمانند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا تاہم 16 اپریل 2016 کو این آئی اے کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر اس کیس کے تمام ملزمین کو بری کردیا تھا۔