فوارے کو شیولنگ قرار دینا، ہندو مذہب کا مذاق اڑایا جارہا ہے: مولانا توقیر رضا


اترپردیش کے وارانسی کی گیانواپی مسجد معاملہ پر اتحاد ملت کونسل کے صدر و معروف عالم دین مولانا توقیر رضا نے کہا کہ فوارے کو شیولنگ بتاکر ہندو مذہب کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

توقیر رضا خاں نے کہا کہ اگر گیان واپی کے اُس فاؤنٹین کو حکومت بے ایمانی کرکے عدلیہ کا سہارا لیکر دوسرے مذہب کے لوگوں کی عقیدت کی دہائی دیکر کوئی غلط فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس کے بہت خراب نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں