“اس رمضان معصوم فیصل خان کی جان بچائیں” — یہ صرف ایک جملہ نہیں، بلکہ ایک ماں کے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی وہ صدا ہے جو انسانیت کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔
نظام آباد، تلنگانہ کے رہائشی 12 سالہ ماسٹر فیصل خان پیدائش سے ہی تھیلیسیمیا میجر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ بچپن سے اب تک اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، بار بار خون کی منتقلی اور تکلیف دہ علاج کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ جہاں اس عمر میں بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے ہونے چاہئیں، وہاں فیصل کے ہاتھوں میں ڈرپس اور دواؤں کی سوئیاں ہیں۔
ڈاکٹروں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اب مستقل اور واحد علاج بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے — اور وہ بھی فوری طور پر۔ فیصل کا علاج Narayana Health City، بنگلور، کرناٹک میں چل رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آپریشن کےلئے تیار ہے۔
امید کی ایک کرن — ماں کا عطیہ
طویل طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد یہ خوشخبری سامنے آئی کہ فیصل کی والدہ، ثریا نازنین، کا ایچ ایل اے 50 فیصد تک میچ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ بون میرو عطیہ کرنے کے لیے طبی طور پر مکمل موزوں ہیں۔ ایک ماں اپنے جگر کے ٹکڑے کو بچانے کے لیے اپنا بون میرو دینے کو تیار ہے — مگر افسوس کہ علاج کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ 52 لاکھ روپے کی بھاری رقم ہے۔
ایک بے بس باپ، اشک بار ماں
فیصل کے والدین اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر چکے ہیں۔ قرض لیا جا چکا ہے، رشتہ داروں اور جاننے والوں کے دروازے کھٹکھٹائے جا چکے ہیں، مگر 52 لاکھ روپے جیسی بڑی رقم ان کے بس سے باہر ہے۔
ایک باپ کی جھکی ہوئی نگاہیں اور ایک ماں کی نم آنکھیں اس کرب کی گواہی دے رہی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اہلِ خیر سے اپیل
ہم انتہائی دردمندی اور انکساری کے ساتھ اہلِ خیر، مخیر حضرات اور انسانیت کا درد رکھنے والے تمام افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معصوم بچے کی زندگی بچانے میں بھرپور تعاون کریں:
مالی معاونت
زکوٰۃ و صدقہ
اسپانسرشپ
یا کسی فلاحی اسکیم کی رہنمائی
ہر طرح کی مدد فیصل کے لیے نئی زندگی کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔
اس معاملے میں نظام آباد، تلنگانہ کے علمائے کرام (جمعیۃ علماء ہند، مجلس تحفظ ختم نبوت وغیرہ) سے بھی تصدیق حاصل کی جا سکتی ہے تاکہ آپ اطمینان کے ساتھ تعاون کر سکیں۔ دکن فائلز کی جانب سے بھی تمام لوگوں سے بھرپور مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔ آپ کا ایک ایک روپئے معصوم فیصل کی ایک ایک سانس کےلئے انتہائی اہم ہے۔
علاج کی تفصیلات:
مریض کا نام: ماسٹر فیصل خان
عمر: 12 سال
مرض: تھیلیسیمیا میجر
اسپتال: Narayana Health City، بنگلور
طریقہ علاج: بون میرو ٹرانسپلانٹ
متوقع لاگت: 52 لاکھ روپے
رابطہ و تعاون:
فون: 7780789005
(اس نمبر پر گوگل پے وغیرہ کے ذریعہ بھی مدد کی جاسکتی)
بینک تفصیلات:
نام: ثریا نازنین (والدہ)
اکاؤنٹ نمبر: 226612010006493
آئی ایف سی کوڈ : UBIN0822663
بینک: یونین بینک آف انڈیا
برانچ: بودھن روڈ، نظام آباد
تلنگانہ – 503001
آئیے اس رمضان ایک ماں کی دعا قبول کروائیں، ایک باپ کی امید زندہ رکھیں، اور ایک معصوم بچے کو زندگی کا حق دلائیں۔
آپ کی چھوٹی یا بڑی ہر مدد فیصل کے لیے نئی صبح بن سکتی ہے۔
آپ بھی زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور اپنے دوست و احباب و رشتہ داروں کو بھی زیادہ سے زیادہ تعاون کی ترغیب دیں۔ اس خبر کو اپنے دوست و احباب کے سات شیئر کرکے بھی آپ فیصل خان کی مدد کرسکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے اس عملِ خیر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔



