آسام میں طوفانی بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے اور 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق آسام کے 27 اضلاع میں لاکھوں لوگ مانسون سے قبل طوفانی بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال سے متاثر ہیں، جبکہ متعدد افراد ہلاک ہبھی ہوئے ہیں۔ تقریباً پچاس ہزار لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے امداد و راحت و بچاؤ کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔