پاکستان میں سیاسی جماعت کے جلسہ میں دھماکہ، مقامی صدر سمیت 40 افراد ہلاک (کمزور دل حضرات ویڈیو کو نہ دیکھیں)

پاکستان کے باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/JamiatDMW/status/1685666545312141313?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685666545312141313%7Ctwgr%5Ec1720539e22cc819e6dd07e84c9cdafba9a641b2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2517226%2F1

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللہ جان بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/Pashtunkhowa/status/1685659901685841920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1685659901685841920%7Ctwgr%5Ec1720539e22cc819e6dd07e84c9cdafba9a641b2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2517226%2F1

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں