کیا اب ہندو بھی محفوظ نہیں ہے؟ مدھیہ پردیش میں دماغی معذور ہندو ضعیف شخص کی مبینہ طور پر مسلمان سمجھ کر ماب لنچنگ کی گئی۔
اس واقعہ کا ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد متوفی کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ویڈیوں میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی بی جے پی کا لیڈر ضعیف شخص سے اس کی شناخت پوچھتے ہوئے اسے پیٹ رہا ہے اور بار بار یہ کہہ رہا ہے کہ ’کیا اس کا نام محمد ہے؟
اطلاعات کے مطابق رتلام ضلع کے رہنے والے بھنواری لال جین 15 مئی کو لاپتہ ہوگئے تھے تاہم گذشتہ دو روز قبل رام پورہ میں ان کی لاش پائی گئی جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ بعدازاں ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں بھنواری لال جین کو مسلمان سمجھ کر مارا پیٹا جارہا تھا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں قتل اور غیرارادی قتل کی مختئلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ویڈیوں میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت دنیش کشواہا کے طور پر کی گئی ہے۔