ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے عالمی پھیلاؤ کے خدشے سے خبردار کیا


عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ فی الحال 12 ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں پہلے یہ وائرس موجود نہیں تھا۔

ادارہ نے خدشتہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے۔اس خدشے کے پیش نظر ان ممالک کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ وائرس انسانوں سے دوسرے انسانوں کو قریبی جسمانی رابطے کے باعث لاحق ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں