کرناٹک میں ضلع جنوبی کنڑا کے ایک کالج نے حجاب پہنچ کر کلاس روم میں داخل ہونے کی پاداش میں 24 طالبات کے ادارہ میں داخلہ پر 7 روز کےلیے پابندی عائد کردی ہے۔
مسلم طالبات نے بغیر حجاب کے کلاس روم میں داخل ہونے سے منع کرنے کے بعد کالج انتظامیہ نے ان کی کالج میں انٹری پر 7دنوں کےلیے بین لگادیا۔
حکومت نے اپننگڈی ڈگری کالج کی طرف سے طالب علموں کو ان کے حجاب اتارنے کا فیصلہ کیا۔
حکومت کرناٹک نے اسکولز اور کالجز میں طالب علموں کےلیے یونیفارم کو لازمی قرار دیتے ہوئے گذشتہ روز ہدایات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ حجاب پہن کر کلاس روم داخل نہیں ہوسکتے۔ اگرچہ کچھ طلبا نے اس پر عمل کیا ہے تاہم متعدد مسلم طالبات نے بغیر حجاب کے کلاس روز میں داخل ہونے سے منع کردیا۔
اطلاعات کے مطابق حجاب معاملہ سامنے آنے کے بعد مسلم طالبات ایسے تعلیمی اداروں کو چھوڑنا چاہتی ہیں جہاں حجاب پر پابندی عائد ہے۔ انہوں نے ایسے اداروں میں ٹرانسفر سرٹیفیکٹ کےلیے درخواست دی ہے تاکہ وہ ایسے تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرسکے جہاں حجاب پر کوئی پابندی نہیں ہے اور حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔
کچھ کالجز بھی مسلم طالبات کی تائید میں سامنے آئے ہیں جہاں حجاب پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
Karnataka college banned admission of 24 female students