کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدا رمیا نے بی جے پی رہنماؤں کا کتوں سے موازنہ کیا۔ انہوں نے میسور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے بی جے پی رہنماؤں کو شکاری کتوں کے مماثل قرار دیا۔
کانگریس رہنما نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا کہ ’جب میں ذاتی طور پر کچھ بات کرتا ہوں تو بی جے پی کے 25 مدھول (کتے) مجھ پر بھونکنے لگتے ہیں، لیکن جب وہ بھونکتے ہیں تو صرف مجھے ہی بولنا پڑتا ہے، ہماری پارٹی کا کوئی اور نہیں بولتا‘۔
سابق وزیراعلیٰ نے ریاست میں نصابی کتب کے مبینہ طور پرزعفرانی رنگ دینے کی کوششوں کے خلاف احتجاج ہوئے میں بھی شرکت کی اور کہا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ حکومت نظر ثانی شدہ نصابی کتابوں کو واپس نہیں لے لیتی۔
مدھول، کتے کی ایک قسم ہے جنہیں عام طور پر کرناٹک کے دیہاتوں میں محافظ کتوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس رہنما سدارامیا نے ٹیکسٹ بک ریویو کمیٹی کو تحلیل کرنے کا وزیراعلیٰ بومئی سے مطالبہ کیا ہے۔ نصابی کتاب تنازعہ پر انہوں نے ٹویٹ کرکے ریاستی حکومت کی جانب سے نظرثانی کمیٹی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ نظرثانی شدہ نصابی کتابوں کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔