حیدرآباد کے علاقہ افضل گنج میں آج صبح کمیکل دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان شحص دھماکہ کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک رشتہ دار زخمی ہوا۔ مہلوک شخص کی شناخت بھرت کے طور پر کی گئی جو مہاراج گنج کا رہائشی تھا جو کمیکل کا کاروبار کیا کرتا تھا، ڈرینیج میں اس نے کچھ کمیکل بہایا تھا جبکہ ڈرینج بھر گیا، جسے صاف کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس میں بھرت کے جسم کے پرخچے اڑ گئے۔ اس دھماکہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ کا جائزہ لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔