لاکھوں مسلمان رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع، فلسطینی محروم

(ایجنسیز) آج ہفتے کو لاکھوں مسلمانوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا مگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے ہزاروں مسلمان فریضہ حج کی ادائی سے محروم رہے ہیں۔ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین عرفات کے میدان میں موجود ہیں۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔

عازمین نے سارا دن میدانِ عرفات میں عبادت الٰہی اور دعائیں کرتے گزارا۔ سورج غروب ہوتے ساتھ ہی عازمین وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں  قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔ ظہر اور عصر کی نماز قصر اور جمع کی صورت میں ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مسجد نمرہ کے اطراف میں ہی بیٹھے رہے جبکہ بیشتر حجاج جبل رحمہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں