غزہ میں اسرائیلی بربریت کے 9 ماہ مکمل، ہر طرف تباہی ہی تباہی، شہادتوں کو تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی، 88 ہزار فلسطینی زخمی

(ایجنسیز) غزہ پر اسرائیلی حملے کو 7 جولائی کو 9 ماہ مکمل ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کو بتایا کہ سات اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت میں اب تک کم از کم 38,098 فلسطینی ہلاک اور 87,705 دیگر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 87 اموات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، ہر طرف تباہی ہی تباہی پھیلی ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 افراد شہید ہو گئے۔

نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 16 شہید اور 75 زخمی ہوگئے، جن کو فلسطینیوں کو الاقصی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 16 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جبکہ خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ سے شہادتوں کو تعداد 38 ہزار 100 سے زائد ہوگئی جبکہ 87 ہزار 705 زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں