بڑی خبر: شیکھر دھون نے کرکٹ سے سنیاس لینے کا اعلان کردیا (ویڈیو پیام ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ٹیم انڈیا کے تجربہ کار بلے باز شیکھر دھون نے ہفتہ کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کرکٹ سے سنیاس لینے کے فیصلہ کااعلان کیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/SDhawan25/status/1827164438673096764

انہوں نے بیان میں کہا کہ “جب میں اپنے کرکٹ کے سفر سے متعلق ایک باب کو ختم کرتا ہوں تو لاتعداد یادیں میرے ساتھ ہیں جس کےلئے میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ! جئے ہند!”

38 سالہ نوجوان کھلاڑی نے اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرکے اپنے شاندار کیریئر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے شاندار کیریئر میں ان کا ساتھ دیا۔

شیکھر دھون نے کہا کہ ’’میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے صرف یادیں اور جب میں آگے دیکھتا ہوں تو ایک نئی زندگی نظر آتی ہے۔ ہندوستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرا خواب تھا جسے میں نے پورا کیا۔ میں بہت سارے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ اس کے لیے سب سے پہلے، میری فیملی، میرے بچپن کے کوچز اور پھر میری ٹیم جس کے ساتھ میں اتنے سال کھیلا، مجھے ایک نیا خاندان ملا اور بے پناہ شہرت اور پیار حاصل ہوا‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں