حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب کے درمیان ایک مسلم شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد لوگوں کی جان بچائی ہے، جس کی ہر طرف تعریف و ستائش کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبحان خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیلاب کے پانی میں پھنسے تقریباً 10 لوگوں کی جان بچائی۔ سبحان نے ان دس لوگوں کی جان بچاتے وقت یہ نہیں دیکھا کہ یہ ہندو ہے یا مسلمان، انہوں نے انسانیت کے ناطے ان لوگوں کی جان بچائی جس کا اسلام میں حکم دیا گیا ہے۔
سبحان خان کی بہادری کی جہاں ایک طرف عام لوگ تعریف کررہے ہیں تو وہیں ہندوتوا سوشل میڈیا یوزر اس واقعہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو ہر وقت کسی نہ کسی واقعہ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ سبحان خان کا تعلق ہریانہ سے بتایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھمم ضلع میں دریائے منیرو کے قریب واقع پرکاش نگر میں سیلاب کے پانی میں پھنسے تقریباً 10 افراد نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مدد مانگی، تاہم خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ان کی مدد کا مشکل تھا۔ اس دوران بہادر سبحان خان نے اپنی جان کی فکر کئے بغیر اپنے بلڈوزر کو لیکر سیلاب کے پانی میں گھیرے لوگوں کو بچانے کےلے نکل پڑے اور انہوں نے رات کے اندھیرے کی خوفناک صورتحال کی بھی پرواہ نہیں کی اور تقریباً 10 لوگوں کو اپنے بلڈوزر میں بیٹھاکر محفوظ مقام منتقل کردیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1830848279728328794
اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر کے ٹی راما راؤ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سبحان خان کی ستائش کی ہے۔
سبحان خان نے 9 لوگوں کی جان بچانے کے بعد اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی اور دیگر 9 لوگوں کے جان کی حفاظت کی ہے۔