حیدرآباد (دکن فائلز) ماہ رمضان کا ہر مسلمان بے صبری سے کرتا ہے اور اب ماہ صیام کے آغاز میں صرف 4 ماہ کا وقت باقی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحد ہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند تین نومبر کو نظر آنے کا امکان ہے جو کہ اسلامی کلینڈر کا پانچواں مہینہ ہے اور یہ مہینہ رمضان کی آمد کی تاریخ کی پیشگوئی میں اہم نشانیاں فراہم کرتا ہے۔
جماد الاول کا چاند 3 غروب آفتاب کے فوری بعد نمودار ہو گا، جو کہ رمضان المبارک کی پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اماراتی فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اشارہ دیا ہے کہ رمضان کا آغاز غالباً ایکم مارچ 2025 کو ہوگا تاہم، حتمی تاریخ کا انحصار چاند دیکھنے والی کمیٹی کے روایتی چاند دیکھنے پر ہوگا۔
اگر اماراتی فلکیات کی پیشگوئی کو سامنے رکھا جائے تو ہندوستان میں بھی یکم رمضام المبارک 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔ اس بابر کت مہینے کی سعادتوں سے لطف اندوز ہونے کے منتظر مسلمان ابھی سے یہ جاننے کیلئے پرجوش ہیں کہ مبارک مہینے کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟