حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و کی زیر سرپرستی جمعیۃ علماء متحدہ ضلع کریم نگر کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس پیکاک پرائد ریسٹورنٹ،کمان روڈ کریم نگر میں منعقد ہوا۔ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سروے،موجودہ صورت حال کا جائزہ اور فرقہ پرستی کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات پر غور وخوص اور مضبوط لائحہ عمل کے لئے یہ اہم مشاورتی اجلاس الحمدللہ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر نے مشاورتی اجلاس کی اہمیت اور غرض وغایت پر اظہار خیال کیا،بعد ازاں متحدہ ضلع کریم نگر سے تشریف لانے والے ذمہ داران کے اظہار ِ خیال اور آ راء کے بعدمحترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ ونے تفصیلی اور فکر انگیزخطاب فرمایا۔بطور خاص تین امور:(۱) کاسٹ سروے کی حقیقت(۲)فرقہ پرستی کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل(۳) جمعیۃ علماء کے استحکام کے لئے فکر وکوشش پر توجہ دلائی۔حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے کہا کہ اس وقت ریاستی حکومت کی جانب سے جو سروے کیا جارہا ہے،اس میں حصہ لیاجائے،اس کے ضروری خانوں،نام وغیرہ پْر کیاجائے،اس سلسلہ میں اگر کوئی شکایت ہے تو ریاستی جمعیۃ کے دفتر کواطلاع دی جائے،پنسل کے بجائے پن سے خانہ پْری کرنے پر زور دیا جائے،اور اگر اس سلسلہ میں حکام کی جانب سے کسی قسم کی زیادتی کی جارہی تو ضرور مطلع کریں۔
جینور فسادات پر آپ نے تفصیلی طور پر حقائق کو بیان کیا،اور اس سلسلہ میں الحمدللہ جمعیۃ علماء تلنگانہ کی جو کامیاب مساعی ہے اس کو پیش کیا،جمعیۃ علماء تلنگانہ نے حکومت سے اس معاملہ کو حل کروانے کے لئے جو توجہ دلائی ہیاور اس پر حکومت نے کاروائی کی ہے اور کررہی ہے اس کو بھی پیش کیا،اور کہا کہ بہت سے کام اور خدمات ایسی ہوتی ہیں،جو منظر عام پر نہیں آتی،لیکن خاموشی کے ساتھ امور انجام دئیے جاتے ہیں اور ملت اور ملک کی خدمت کے لئے ہروقت فکر مند وکوشاں رہتے ہیں۔بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کی روک تھا م کے لئے اس وقت مسلمانوں کو جو کام کرنے ہیں اس طرف توجہ دلائی اور جمعیۃ علماء تلنگانہ کتنے سالوں سے اس محنت میں لگی ہوئی ہے اس کو بھی بیان کیا،کہا کہ فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ برادران وطن سے روابط استوار کئے جائیں،اور خاص کر دلت طبقات کو جوڑکر امن ومحبت کے لئے کوشش کی جائے تو ان شا ء اللہ فرقہ پرستی میں کمی ہوسکتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت اوپر سے نیچے تک فرقہ پرستی کا ذہن رکھنے والے لوگ ہی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں،کسی میں کچھ کم توکسی میں زیادہ نفرت وتعصبیت ہے،ایسے میں ہم کو محنت بھی کرنے کی ضرورت ہے اور جو طبقہ ایسی ذہنیت نہیں رکھتاانہیں جوڑنا بھی ضروری ہے،فرقہ پرستی کے خلاف متحدہ کوششیں ان شاء اللہ نتیجہ خیز ہوں گی۔
اسی طرح جنرل سکریٹری صاحب نے کہا جمعیۃ علماء ہمارے اکابرین کی قدیم اور عظیم جماعت ہے،یہ ایک نظریاتی جماعت ہے،اس کا ماضی تابناک خدمات کے ساتھ روشن ہیں،حال بھی کامیاب کاموں سے مزین ہیں اور ان شاء اللہ مستقبل کو بھی منور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔اس کی تاریخ سے واقف ہوں،اس کی خدمات کو جانیں،اس کے اکابرین کے حالات کو پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ کس طرح انہوں نے ہر دور میں ملک وملت کے لئے گراں قدر کام انجام دئیے،اور ملک کی سالمیت،امن ومحبت کے فروغ کے لئے کتنے جتن کئے،گذشتہ ۰۳سال سے ریاست میں جمعیۃ علماء الحمدللہ سرگرمی کے ساتھ خدمات میں مصروف ہیں،جمعیۃ علماء کی طاقت اور قوت کا اندازہ غیروں کو بھی ہے اور اپنے بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں۔ملک بھر میں اور بطور خاص میں ریاست میں جمعیۃ علماء کی اپنی شان اور امتیاز ہے،اور الحمدللہ پورے ملک کی شاخوں میں ریاستی جمعیۃ علماء کی خدمات اطمینان بخش اور حوصلہ افزا ہیں۔
مفتی معراج الدین ابرار صاحب (آرگنائز جمعیۃ علماء تلنگانہ) نے آخری خطاب فرمایااور جمعیۃ کی عظمت،اکابرین کی اہمیت اور جمعیۃ سے وابستگی پراظہار فرمایا۔اورکہا کہ جمعےۃ کے خدام اللہ کی رضا کے لئے خدمات کرتے ہیں،کسی کی تعریف کے لئے اور نہ ہی دنیوی منفعت پیش نظر ہوتی ہے۔اسی ضمن کا اجلاس آج متحدہ ضلع عادل آباد نظام آباد کا اجلاس نرمل میں ہوگا۔ اور حیدرآباد متحدہ رنگاریڈی متحدہ محبوب نگر متحدہ نلگنڈہ متحدہ کھمم میں اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔
اس اجلاس میں مولانا عبدالوحید صاحب قاسمی (جمعیۃ علماء گوداوری کھنی)واراکین،مولانا سید مظہر القاسمی صاحب(صدر جمعیۃ علماء ضلع جگتیال)مفتی عبدالمعز شامزی (جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ضلع جگتیال) و اراکین،مولانا مشکور صاحب قاسمی (صدر جمعےۃ علماء منچریال) مولان مفتی عبدالسلام صاحب قاسمی (صدر جمعےۃ علماء سدی پیٹ)مفتی محمد کلیم صاحب قاسمی (جمعےۃ علماء گجویل)مفتی محمد استقام الدین قاسمی (جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ضلع پداپلی)واراکین،حافظ شیخ عمران صاحب(صدر جمعےۃ علماء حضور آباد) مولانا شیخ نعیم صاحب حسامی (جمعےۃ علماء حضور آباد) مفتی محمد شاکر صاحب قاسمی (جمعےۃ علماء حضورآباد)مفتی مجیب الرحمن صاحب قاسمی (جمعےۃ علماء کورٹلہ)واراکین،چنتہ کنٹہ،چپہ ڈنڈی کیاراکین علاوہ مقامی ذمہ داران واراکین میں مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب (نائب صدر جمعےۃ علماء ضلع کریم نگر) مولانا محمد عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی (صدرسٹی جمعےۃ علماء کریم نگر) مفتی محمد صادق حسین قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر)حافظ سید رضوان صاحب (خازن جمعےۃ علماء ضلع کریم نگر)مفتی عبدالعلیم صاحب قاسمی، مفتی خواجہ غفران الدین صاحب اسعدی،مولانا مزمل صاحب اسعدی،مفتی محمد شاداب تقی قاسمی،مولانا محمد اشرف قاسمی،مولانا عابد خلیل حسامی،مولانا معین الدین فرقان قاسمی،حافظ یسین،حافظ یوسف،حافظ مصدق،جناب ندیم الدین اقبال صاحب (نائب صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر)حافظ ذیشان اشرفی کے علاوہ دیگر اراکین اور نئے اضلاع کے ذمہ داران موجود تھے۔مولانا مظہرالقاسمی صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔