حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت نے اولا اور اوبر کمپنیوں کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ ’مختلف فون استعمال کرنے والوں کے لیے مختلف کرایہ کیوں دکھایا جا رہا ہے؟‘ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ایکس پر یہ جانکاری دی۔ کیب ایگریگیٹرس یعنی سفر کے لیے گاڑی بکنگ کرنے والی مشہور کمپنی اولا اور اوبر پر الگ الگ ماڈل کے موبائل فون کے ساتھ تفریق آمیز رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیب سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اولا اور اوبر کی جانب سے آئی فون اور اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے مختلف ریٹ بتایا جارہا تھا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں یہ دیکھا گیا تھا کہ مختلف موبائل ماڈلز پر مبنی کرایہ میں فرق نظر آ رہا ہے، اس پر کارروائی کرتے ہوئے صارفین امور کے محکمہ نے جواب طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انھیں پچھلے دنوں اس طرح کی شکایتیں ملیں جن میں دیکھا گیا کہ آئی فون اور اینڈرائیڈ فون میں کیب ایگریگیٹرس ایک ہی جگہ کے لیے الگ الگ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔