کینیڈا کے شہر لینگلی میں فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز شہر کے کئی مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد بے گھر افراد ہلاک ہوگئے۔
تاہم کتنے شہری فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ؟اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جاری ہے۔
کینیڈا کے شہروینکوور کے نواحی علاقے لینگلی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کینیڈین پولیس حکام کے مطابق لینگلی میں مسلح شخص نے بے گھر افراد کے مرکز، کیسینو اورمرکزی ہائے وے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔