حیدرآباد (دکن فائلز ویب ڈیسک) سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں موجود سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کو یہ افسوس ناک اطلاع انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر سری لنکن ٹیم منیجر نے دی جب کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے اس مشکل وقت میں ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
No son should go through this💔
Jayasuriya & team manager right after the game communicated Dinuth Wellalage the news of his father's passing away.pic.twitter.com/KbmQrHTCju
— Rajiv (@Rajiv1841) September 18, 2025
گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی جب کہ اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔


