حیدرآباد (دکن فائلز) کرکٹ کے میدان میں جب ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہوں تو ہر نظر ٹی وی اسکرین پر جم جاتی ہے۔ آج دبئی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل ہے، اور یہ کوئی عام میچ نہیں! یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جو تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہندوستان اور پاکستان فائنل میں ٹکرائیں گے۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جس کا شائقین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ دبئی کا میدان اس تاریخی مقابلے کا گواہ بنے گا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پچ کی صورتحال اور اوس کے پیش نظر کیا گیا ہو گا۔
میچ سے قبل ٹیم انڈیا کو ایک جھٹکا لگا ہے، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث نہیں کھیلیں گے۔ ان سب کے باوجود ہندوستانی ٹیم پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔ پانڈیا کی جگہ رنکو سنگھ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان نے پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی ہے۔



