ایشا کپ فائنل میں شاندار مظاہرہ کرنے والے حیدرآبادی کھلاڑی تلک ورما نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی

حیدرآباد (دکن فائلز) ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حیدرآباد کے نوجوان کرکٹر تلک ورما نے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ جوبلی ہلز میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ریونت ریڈی نے تلک ورما کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر تلک ورما نے سی ایم ریونت ریڈی کو تحفے کے طور پر کرکٹ بیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر وی سری ہری، تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیوسینا ریڈی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جیت میں تلک ورما نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں