ہوشیار! سائبر دھوکہ بازوں نے حیدرآباد پولیس کمشنر کے نام پر پیسے وصول لئے!

حیدرآباد (دکن فائلز) سائبر دھوکہ بازوں کی ہمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب وہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر سائبر مجرموں نے حیدرآباد پولیس کمشنر سجنار کو ہی نشانہ بنادیا۔ سائبر بدمعاشوں نے سجنار کے نام پر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے۔ دھوکہ بازوں نے سنجنا کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور ان کے دوستوں سے رقم کا مطالبہ کیا جبکہ سنجنار کے ایک دوست نے دھوکہ بازوں کی سازش کا شکار ہوگئے اور انہوں نے 20 روپئے بھیج دیئے۔

سجنار نے خود اس کا انکشاف کیا اور عوام کو خبردار کیا۔ سجنار نے کہا کہ ان کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے دھوکہ بازوں نے اس سے ان کے دوستوں کو پیغامات بھیجے۔ فیس بک مسیج میں سجنار کے نام پر ان کے دوست سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ بہت مشکل میں ہیں، انہیں فوری طور پر پیسوں کی ضرورت ہے۔ ایک دوست نے اس مسیج کو صحیح تصور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپئے بھیج دیئے۔

سجنار نے کہا کہ ان کے آفیشل اکاؤنٹ (https://facebook.com/share/1DHPndApWj/) ہے، اس کے علاوہ باقی سب جعلی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو کئی اہم تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نام سے یا دیگر مشہور شخصیات کے ناموں سے آئے فرینڈ ریکویسٹ کا جواب نہ دیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پیسے مانگنے والے کسی بھی پیغام پر یقین نہ کریں اور اگر آپ کو ایسے پیغامات موصول ہوں تو آپ پہلے متعلقہ شخص کو فون کرکے تصدیق کریں۔ اگر آپ کو مشکوک لنکس یا پیغامات موصول ہوتے ہیں، تو آپ کو فوری طور پر انہیں بلاک کرنا چاہیے اور سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 یا ویب سائٹ www.cybercrime.gov.in پر شکایت درج کرانی چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حیدرآباد سائبر کرائم پولیس میٹا کے ساتھ مل کر ان جعلی اکاؤنٹس کو ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں