تلنگانہ بلدیاتی انتخابات: مجلس کے ٹکٹ پر امیدوار بننے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کی ہیں۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو درج ذیل طریقۂ کار پر عمل کرنا ہوگا:

درخواست دینے کا طریقہ:
1. درخواست فارم AIMIM کے سرکاری فیس بک پیج سے ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔
2. فارم مکمل طور پر پُر کرنے کے بعد، 3,000 روپئے (ناقابل واپسی) کی ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ساتھ، جو AIMIM کے نام سے تیار کی گئی ہو، اپنے متعلقہ ضلع کے ٹاؤن مجلس صدر کے پاس جمع کرائیں۔
3. درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ٹاؤن صدور کے لیے ہدایات:
پارٹی نے تمام اضلاع کے ٹاؤن مجلس صدور کو ہدایت دی ہے کہ وہ امیدواروں سے موصول ہونے والی درخواستیں اور ڈیمانڈ ڈرافٹس جمع کرکے فوری طور پر پارٹی ہیڈکوارٹر روانہ کریں۔
ٹاؤن صدور خود بھی پارٹی کے فیس بک پیج سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے خواہشمند امیدواروں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پارٹی کے مطابق، امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان AIMIM کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی خود کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں