حیدرآباد: فرحت نگر دبیر پورہ کی معروف شخصیت محمد رفیع الدین کا انتقال، تدفین آج بعد نمازِ عصر

حیدرآباد (دکن فائلز) فرحت نگر دبیر پورہ کی معروف و ممتاز شخصیت جناب محمد رفیع الدین ولد جناب محمد غوث محی الدین مرحوم کا 70 سال کی عمر میں آج، 3 اکتوبر بروز ہفتہ کی صبح انتقال ہو گیا۔ ان کے سانحہ ارتحال سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر مسجد بغدادیہ، فرحت نگر دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین آبائی قبرستان (یسین جنگ مسجد، نزد ڈیلکس میڈیکل ہال، دبیر پورہ) میں عمل میں آئے گی۔

مرحوم اپنے پس ماندگان میں والدہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان—محمد غوث الدین شجیع (سرگرم کارکن مجلس)، محمد نذیر الدین اور محمد معراج الدین—کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے بھائیوں میں جناب محمد شرف الدین، جناب محمد ذکی الدین، جناب محمد رحیم الدین، جناب محمد رضی الدین، جناب محمد فصیح الدین اور جناب محمد شفیع الدین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں