حیدرآباد (دکن فائلز) روزنامہ منصف، حیدرآباد کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر جناب عبدالقادر ساکن یاقوت پورہ، رین بازار کا جمعہ 27 نومبر 2026 کو تقریباً ساڑھے نو بجے شب یشودھا ہاسپٹل، سوماجی گوڑہ، حیدرآباد میں انتقال ہو گیا۔ بوقتِ انتقال مرحوم کی عمر 63 سال تھی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ ہفتہ 28 نومبر کو بعد نمازِ ظہر مسجد حضارم، واحد کالونی نزد انڈیا فنکشن ہال، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین قبرستان سلطان دائرہ، چھاؤنی میں عمل میں آئی۔ نمازِ جنازہ میں روزنامہ منصف، سیاست، اعتماد اور رہنمائے دکن و دیگر اخبارات و میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں اور معززین کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں طاہر رومانی، خلیل قادری، ریاض احمد، ڈاکٹر مشتاق علی، اسلام الدین مجاہد، بشیر الدین، مصطفیٰ محسن، شفیع قادری، اکبر علی خان، حسام الدین، سراج فرید، احمد محی الدین، راشد جمیل، سلطان جمیل، مجیب اللہ، حبیب قادری، شریف الدین، محمد اکرام الدین، حبیب الدین، محمد مبشر، حسن قادری و دیگر شامل ہیں۔ مرحوم انتہائی خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848242756 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


